17 دسمبر، 2015، 1:25 PM

وزن کم کرنے کے لئے ناشپاتی کو خوراک کا حصہ بنانا چاہیے

وزن کم کرنے کے لئے ناشپاتی کو خوراک کا حصہ بنانا چاہیے

ماہرین صحت کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی خوراک میں معمول کے مطابق ناشپاتی استعمال کرتے ہیں وہ موٹاپے سے دور رہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین خوارک کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی خوراک میں معمول کے مطابق ناشپاتی استعمال کرتے ہیں وہ موٹاپے سے دور رہتے ہیں۔اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو ناشپاتی کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔ لیوزیانہ اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین 2001 سے 2010 کے درمیان لوگوں کے کھانے کی عادات اور ان کی قلبی اور ذہنی صحت کا مطالعہ کیا اس مطالعے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ناشپاتی کھانے کو معمول بناکر رکھا ان کی 35 فیصد تعداد موٹاپے سے دور رہی۔ تحقیقی رپورٹ کے مرکزی مصنف کے مطابق ناشپاتی اور وزن کم کرنے کا تعلق بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ فائبر سے کیلوریز کم ہوتی ہے اور ناشپاتی فوری بھوک مٹاتی ہے، ناشپاتی میں پوٹاشیم اور وٹامن سی کی حیرت انگیز مقدار ہوتی ہے اور ایک ناشپاتی میں 100 کیلوریز ہوتی ہے جو موٹاپے کی وجہ نہیں بنتی اوراس میں 24 فیصد فائبر (ریشہ) ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشپاتی میں موجود کئی اجزا انسان کو کئی امراض سے دور رکھتے ہیں اسی لیے ہفتے میں 5 مرتبہ ناشپاتی کا استعمال جاری رکھا جائے جب کہ ناشپاتی کو سیب اور دہی کے ساتھ کھانے سے بھی خاطر خواہ نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

News ID 1860361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha